فلسطینیوں کے لیے امریکی امداد مفید یا مضر؟
پیر 15-جنوری-2018
تجزیہ نگاروں اور مبصرین نے خبردار کیا ہے کہ امریکا کی جانب سے فلسطینی اتھارٹی کی امداد بند کیے جانے کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ امداد کی بندش سلامتی اور استحکام کے لیے خطرہ ہے۔ بعض تجزیہ نگاروں کا کہنا ہےکہ فلسطینی اتھارٹی کی امداد کی بندش القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دیے جانے کے ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان سے زیادہ خطرناک امر ہے۔