مودی اور نیتن یاھو استعماری نظام نہیں بچا سکتے!
جمعرات 24-اگست-2017
بھارت اور اسرائیل کے درمیان حالیہ قربت کوئی اچنبھے کی بات ہرگزنہیں۔ مبصرین کا اس بات پراتفاق ہے کہ بھارت میں کانگریس پارٹی کی سیاسی شکست اور اقتدار دائیں بازو کی انتہا پسندانہ نظریات رکھنے والی ’بھارتی جنتا پارٹی‘ بی جے پی کے ہاتھ میں آنے کے بعد دہلی اور تل ابیب کے درمیان قربت بالکل متوقع تھی۔