صہیونی دہشت گردی کا ایک سال
اتوار 6-اکتوبر-2024
کل‘ سات اکتوبر کو‘ غزہ پر صہیونی جارحیت اور دہشت گردی کو ایک سال ہو جائے گا۔ اس ایک سال کے دوران 42ہزار سے زائد شہادتیں بھی فلسطینیوں کے جذبۂ ایمانی کی حرارت مدھم نہیں کر سکیں۔ وہ اپنے رہنماؤں کو کھونے کے بعد بھی اسرائیل کی درندگی کے سامنے برسر پیکار ہیں۔ غزہ میں رونما ہونے والے سانحات کو دیکھ کر دل خون کے آنسو روتاہے۔ ان ہولناک واقعات پر بحیثیت انسان کوئی بھی خاموش نہیں رہ سکتا۔ حزب اللہ کے قائد و رہبر حسن نصراللہ بھی شہید ہو گئے اور بے بسی اور بے کسی کی مجسم تصویر بنے اسلامی ممالک گوشۂ عافیت میں بیٹھ کر ان حالات کا جائزہ لے رہے ہیں۔