جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطینیوں ‌کو کرونا ویکسین کی فراہمی سے انکار

بدھ 20-جنوری-2021

امریکی کانگریس کی مسلمان اور عرب نژاد رکن رشیدہ طلیب نے فلسطینیوں‌ کو کرونا ویکسین سے محروم رکھنے پر ایک بار پھر اسرائیل کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے فلسطینیوں کو کرونا ویکسین کی فراہمی سے انکارکرکے ثابت کیا ہے کہ اسرائیل ایک نسل پرست ملک ہے۔

فلسطینی نژاد رشیدہ طلیب نے کہا کہ یہ بات ناگزیر ہوچکی ہے کہ ہم ادراک کریں کہ اسرائیل ایک نسل پرست ریاست ہے جس نے فلسطینی قوم کو کرونا ویکسین سے محروم کیا ہے۔ اس نے کہا کہ میری دادی فلسطین میں ہیں اور انہیں کرونا ویکسین نہیں دی جا رہی ہے۔ اسرائیل فلسطینیوں کو انسان نہیں سمجھتا اور انہیں زندہ رہنے کا حق دینے سے انکاری ہے حالانکہ فلسطینیوں‌کو بھی عالمی وبا سے بچائو کا حق چاہیے۔

امریکا میں ڈیموکریٹک رکن کانگریس نے کہا کہ اسرائیل کا مسلسل ایک نسل پرست ریاست قائم رہنا ناقابل قبول ہے۔ اسرائیلی اپنے پڑوسیوں سے جینے کا حق بھی چھین رہے ہیں حالانکہ فلسطینی بھی انہی آبادیوں میں سانس لے رہے ہیں‌جہاں اسرائیلی آباد ہیں۔
رشیدہ طلیب نے مزید کہا کہ مجھے امید ہے کہ ہمارا ملک یہ ادراک کرے گا کہ فلسطینی کیا ہیں۔ وہ طویل عرصے سے ہم سے اچھی خبر کے لیے امیدیں لگائے بیٹھے ہیں۔ اسرائیل فلسطینیوں‌کو کوئی اہمیت نہیں دیتا اور نہ ہی انہیں مساوی انسانی حقوق فراہم کررہا ہے۔ کرونا ویکسین کی تقسیم میں فلسطینیوں سے امتیازی سلوک نے ثابت کردیا کہ اسرائیل ایک کھلم کھلا نسل پرست ریاست ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی