شنبه 03/می/2025

بیت المقدس میں پیغمبر موسیٰ کے مقام پر لائبریری کے قیام کی تجویز

جمعہ 22-جنوری-2021

فلسطین کے سماجی کارکنوں نے بیت المقدس اور اریحا کے درمیان واقع تاریخی اور مقدس مقام ‘مقام موسیٰ’ کی مسجد سے متصل ایک لائبریری کے قیام پر کام شروع کیا ہے۔

اس اقدام اور مہم میں شامل کارکنوں کاکہنا ہے کہ پیغمبر موسیٰ کی نسبت سے مشہور اس جگہ پر لایبریری کے قیام کا مقصد اس مقام کے تاریخی تقدس کو بحال کرنا ہے۔

انہوں نے شہریوں اور مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ وہ مقام موسیٰ پر لائبریری کے قیام میں کتابوں، فرنیچر اور دیگر لوازمات میں مدد فراہم کریں تاکہ اس علمی اور دینی مرکز کی تاریخی حیثیت کو بحال کیا جائے۔

خیال رہے کہ چند ماہ قبل مقام موسیٰ میں ایک قابل اعتراض پارٹی کا انعقاد کیا گیا تھا۔ اس پارٹی میں کچھ لڑکوں اور لڑکیوں نے ڈانس کیا تھا جس پر عوامی اور مذہبی حلقوں کی طرف سے شدید رد عمل سامنے آیا تھا۔

اس اقدام میں شامل دیگر کارکنوں میں بیت المقدس کی دو سرکردہ خواتین کارکن خدیجہ خویص اور ھنادی حلوانی بھی شامل ہیں۔ انہوں‌نے مقام موسیٰ کے وقار اور اس کے دینی شخص کو بحال کرنے کے لیے شہریوں سے اس تجویز میں بھرپور حصہ لینے کی تجویز دی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی