قابض اسرائیلی فوج نے الخلیل کی مرمت و بحالی کمیٹی کو مسجد ابراہیمی کی مرمت اور دیکھ بھال کا کام کرنے سے ایک بار پھر روک دیا۔
مسجد ابراہیمی کے ڈائریکٹر شیخ حفظی ابو سنینہ کے مطابق اسرائیلی فوج نے پرمٹ نہ ہونے کا بہانہ کر کےمسجدکی مرمت اور دیکھ بھال کی سرگرمیوں پر پابندی لگا دی ہے۔
ابو سنینہ کے مطابق مسجد ابراہیمی کے اندر تعمیر و مرمت کا کام وزارت اوقاف و اسلامی امور اور کمیٹی برائے بحالی مسجد ابراہیمی کے ذمہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی جانب سے ان اقدامات کا مقصد مسجد ابراہیمی کے اوپر اسرائیلی تسلط کا قیام ہے۔
اس سے قبل پچھلے ہفتے کے دوران جمعرات اور اتوار کے روز بھی اسرائیلی فوجیوں نے مزدوروں کو مسجد میں داخل ہو کر اپنا کام کرنے سے روک دیا۔