فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں گذشتہ ہفتے ہونے والی مزاحمتی کارروائیوں اور اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کی تفصیلات جاری کی گئی ہیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے روز مرہ کی بنیاد پر مرتب کرد اعدادو شمار میںبتایا گیا ہے کہ گذشتہ ہفتے اسرائیلی دہشت گردی کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہری شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔ فلسطینیوں کی جوابی مزاحمتی کارروائیوں میں 4 صہیونی زخمی ہوئے جب کہ 62 مقامات پر مزاحمتی کارروائیاں انجام دی گئیں۔ فلسطینیوں کی مزاحمتی کارروائیوں میں سنگ باری، پٹرول بموں اور آتشیں اسلحہ کا استعمال شامل ہے۔
گذشتہ جمعہ کو اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف غرب اردن اور اندرون فلسطین میں 6 مزاحمتی کارروائیاں انجام دی گئیں۔ غرب اردن کے شمالی شہر نابلس کے مشرقی قصبے اللبن میں فلسطینیوں کی سنگ باری سے ایک یہودی آباد کار خاتون زخمی ہوئی۔ شمالی فلسطین کے شہر ام الفحم میں فلسطینی شہریوں نے پٹرول بموں سے حملہ کیا۔
اسی روز بیت المقدس میں الفرنسیہ کالونی، جنین میں یعبد، ققیلیہ میں کفر قدم کےمقام پر فلسطینیوں اورقابض فوج کے درمیان تصادم ہوا۔ قابض فوج نے فلسطینی شہریوں کے خلاف دھاتی گولیوں، آنسوگیس کی شیلنگ اور براہ راست فائرنگ کی۔
جمعرات کو فلسطینی علاقوں میں 8 مقامات پرصہیونیوں کے خلاف مزاحمتی کارروائیاں کی گئیں۔ جمعرات کو بیت لحم میں پٹرول بم حملے میں ایک یہودی آباد کار خاتون زخمی ہوئی۔
بدھ کے روز غرب اردن میں 14 مقامات پرمزاحمتی کی گئی جس کے نتیجے میں ایک یہودی آباد خاتون زخمی ہوئی۔
بدھ کو بیت المقدس میں العیسویہ اور قباطیہ کے مقام پر اسرئیلی فوج پر فائرنگ اور پٹرول بموں سے حملہ کیا گیا۔ سوموار کے روز 8 مقامات پر مزاحمتی کارروائیوں میں ایک یہودی آباد کار خاتون زخمی ہوئی۔
اتوار کو اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے دوران 50 سالہ فلسطینی فواد سبتی جودہ کو غرب اردن کے شہر طولکرم میں شہید کیا گیا۔ اس روز رام اللہ اور دوسرے علاقوں میں 10 مقامات پر فلسطینیوں نے مزاحمتی کارروائیاں کیں۔