چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیل میں 24 گھنٹوں میں کرونا کے مزید 8261 مریضوں کی تصدیق

بدھ 3-فروری-2021

اسرائیلی وزارت صحت کی طر ف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی ریاست میں گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران کرونا کے مزید 8 ہزار 261 کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔ گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران کرونا کے شبے میں 92 ہزار 958 افراد کے ٹیسٹ لیے گئے تھے۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ صہیونی ریاست میں کرونا کے نئے کیسز کا تناسب 9 اعشاریہ2 فی صد ہے جو کہ تشویش کا باعث ہے۔ ادھر صہیونی ریاست میں کرونا سے اموات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ اب تک 4 ہزار 816 صہیونی کرونا سے ہلاک ہوچکے ہیں۔

اسرائیل میں کرونا کے  فعال کیسز کی تعداد 71 ہزار 618 ہے۔ 1094 کی حالت تشویشناک جب کہ 316 وینٹی لیٹر پر ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی