فلسطینی وزارت صحت کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران فلسطینی علاقوں میں کرونا کے مزید 3 مریض چل بسے جب کہ 470 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔
وزارت صحت کی رپورٹ کےمطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا کے شبے میں 2875 افراد کے ٹیسٹ لیےگئے جن میں سے 470 کی رپورٹس مثبت آئی ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی علاقوں میں کرونا سے صحت یاب ہونے کی شرح 94 اعشاریہ صفر فی صد ہے جبکہ فعال کیسز 4 اعشاریہ 9 فی صد اور اموات ایک اعشاریہ ایک فیصد ہیں۔
گذشتہ روز بیت المقدس میں بیت اجزا، الرام اور دوسرے علاقوںمیں کرونا کے دو مریض دم توڑ گئے جب کہ ایک مریض کی غزہ میں فوتگی کی تصدیق کی گئی ہے۔
گذشتہ روز غرب اردن میں کرونا کے 298 اور غزہ میں 172 کیسز سامنے آئے۔
غزہ میں صحت یاب ہونے والے کیسز کی تعداد 185 اور غرب اردن میں 245 ہے۔
فلسطین میں کرونا کے 63 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جب کہ 15 وینٹی لیٹر پر ہیں۔