دوشنبه 18/نوامبر/2024

غزہ میں فلسطینی نسل کشی کے 305 دن؛ اسرائیلی جرائم کے تازہ واقعات

بدھ 7-اگست-2024

قابض صہیونی افواج نے مسلسل 305 ویں روز بھی غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کی نسل کشی جیسے غیر انسانی جرائم کا ارتکاب جاری رکھا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے نامہنگاروں کے مطابق قابض فوج کے طیاروں اور توپ خانے نے منگل کے روز غزہ کیپٹی کے مختلف علاقوں میں اپنے چھاپوں اور پرتشدد بمباری کا سلسلہ جاری رکھا۔ اسدوران گھروں، بے گھر افراد کے اجتماعات اور سڑکوں کو نشانہ بنایا، جس میں درجنوںشہید اور زخمی ہوئے۔

 

قابض افواج نے سات مئی سے رفح کے بڑے محلوں اور غزہ کے متعدد علاقوں پر فضائی اور توپ خانے کی بمباریاور ہولناک قتل عام کے ساتھ زمینی حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

 

خان یونس گورنریمیں شہری دفاع کے عملے نے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے بنی سہیلہ کے علاقے میں الشعیرکنویں کے پیچھے کیے گئے قتل عام کے بعد امدادی کارروائی کی۔

 

قابض فوج کے طیاروںکی جانب سے غزہ کی پٹی کے وسطی علاقے دیر البلح میں عقیلہ اسٹریٹ پر واقع بلال بنرباح مسجد کو نشانہ بنانے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔

 

وسطی غزہ میں دیرالبلح کے مقام پر اسرائیلی فوج کی بمباری کے نتیجے میں دو شہری شہید اور متعددزخمی ہوئے۔

 

کل منگل کی شاماسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ کےشہر خان یونس میں بمباری کی جس کے نتیجے میں سینیرصحافی محمد عیسیٰ ابو سعدہ شہید ہوگئے۔

 

سرکاری میڈیا کےدفتر نے کہا کہ ساتھی صحافی محمد ابو سعدہ کی شہادت کے بعد غزہ کی پٹی پر نسل کشیکی جنگ شروع ہونے کے بعد سے شہید صحافیوں کی تعداد 166 ہو گئی ہے۔

 

خان یونس کے مشرقمیں ایک خیمے کو نشانہ بنانے کے نتیجے میں چار شہید بھی ہوئے۔

 

غزہ شہر کے جنوبمشرق میں الزیتون محلے کے مشرقی علاقوں میں کواڈ کاپٹر فوجی ڈرونز کی شہریوں پرفائرنگ کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی ہوگئے۔

 

غزہ شہر کے جنوبمغرب میں ایک آباد رہائشی اپارٹمنٹ کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجےمیں دو فلسطینی شہید اور 18 دیگر زخمی ہو گئے۔

 

وزارت صحت نےاعلان کیا کہ اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف مزید 3 قتلعام کیے جن میں 30 شہید اور 66 زخمی ہوئے۔

 

وزارت صحت نے تصدیق کی کہ گذشتہ اکتوبر کی سات تاریخسے اب تک اسرائیلی جارحیت میں 39653 شہید اور 91535 زخمی ہوئے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی