فلسطین کے حقوق کے لئے سرگرم معروف امریکی سماجی کارکن اور آزادی غزہ تحریک کی شریک بانی میری ہیوز تھامپسن لاس اینجلس میں انتقال کر گئی۔ ان کی وفات 5 فروری 2021 کو واقع ہوئی۔
میری تھامپسن غزہ پر مسلط محاصرے کے خلاف مظاہرے منعقد کرنے اور مغربی کنارے میں ہونے والی ریلیوں میں شرکت کے حوالے سے معروف تھی۔انہوں نے فلسطینی املاک پر آبادکاروں اور اسرائیلی فوجیوں کے قبضے کے خلاف بھی مسلسل آواز اٹھائی۔
سنہ 2002 میں میری تھامپسن کو زیتون کے سیزن کے دوران فلسطینی باغات کو اسرائیلی آبادکاروں کے حملے سے بچانے کے لئے سامنے آنے کی پاداش میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا جس کے نتیجے میں ان کا بازو ٹوٹ گیا تھا۔
اس موقع پر فلسطینی سماجی کارکن ماہر عبدالقادر نے کہا کہ تھامپسن کی موت فلسطینی عوام کا ایک بڑا نقصان ہے ۔ انہوں نے بتایا ہے کہ میری تھامپسن فلسطینی پیغام بین الاقوامی فورمز پر اٹھانےاور اسرائیلی جرائم سے پردہ اٹھانے کے لئے بیش قیمت خدمات انجام دیں