جمعه 02/می/2025

مسجد اقصیٰ میں 42 روز کی بندش کے بعد پہلی بار ادائیگی جمعہ

ہفتہ 13-فروری-2021

مقبوضہ بیت المقدس میں واقع قبلہ اول  ‘مسجد اقصیٰ’ کو اسرائیلی حکام کی جانب سے کرونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لئے لگائی جانے والی پابندی 42 روز بعدکھلنے کے نتیجے میں ہزاروں فلسطینیوں نے نماز جمعہ ادا کی۔

بیت المقدس کے محکمہ اوقاف کے مطابق مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کے لئے تقریبا 15 ہزار فلسطینی جمع ہوئے تھے۔اس سے قبل نماز فجر کے لئے بھی درجنوں فلسطینیوں نے حاضری دی تھی۔

مقبوضہ بیت المقدس کے اداروں اور معروف شخصیات نے فلسطینی عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ دن کی پانچوں نمازیں مسجد اقصیٰ میں پڑھیں تاکہ فلسطینی شہریوں کی مسجد اقصیٰ میں موجودگی کو مزید مضبوط بنایا جاسک

مختصر لنک:

کاپی