اسرائیل کے عبرانی ٹی وی چینل’ کے اے این’ کی رپورٹ کے مطابق سوڈان کی خود مختار کونسل کے چیئرمین جنرل عبدالفتاح البرھان نے اسرائیل میں منعقد ہونے والی طلبا سربراہ کانفرنس سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے خطاب کیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیل میں منعقدہ طلبا کانفرنس میں سوڈانی طلبا کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی ہے۔ اس موقعے پر خطاب کرتے ہوئے سوڈانی خود مختار کونسل کے چیئرمین عبدالفتاح البرھان نے کہا کہ ان کا ملک ایک نئے دور کا آغاز کررہا ہے جس میں ہم آزادی اور امن کا پیغام دے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سوڈان میں نئے دور کی شروعات طلبا اور نونوجوانوں کی کوششوں کا نتیجہ ہیں۔
عبرانی ٹی وی چینل کے مطابق اسرائیلی طلبا نے ملک میں سربراہ کانفرنس کا انعقاد کیا۔ اس کانفرنس میں اسرائیل کی تمام جامعات کے طلبا کی قیادت نے شرکت کی۔
کانفرنس سے جارجیا کی صدر سالومی زورا ابشیفیلی، سوڈان کی خود مختار کونسل کے چیئرمین عبدالفتاح البرھان، سابق صدور، امریکی کانگریس کے ارکان، جامعات کے اساتذہ، کرونا ویکسین تیار کرنے والے کمپنی موڈرنا کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر،انسانی حقوق کے کارکنوں اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر سرگرم شخصیات نے حصہ لیا۔