پنج شنبه 01/می/2025

اسرائیلی پولیس کے ہاتھوں پانچ فلسطینی شہری اغوا

اتوار 14-فروری-2021

قابض اسرائیلی فوج نے بیت المقدس سے پانچ فلسطینی شہریوں کو اغوا کر لیا۔ اس کے علاوہ سلوان میں صہیونی فوج کی فلسطینی شہریوں کے ساتھ جھڑپوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق پولیس فورس نے مسجد اقصیٰ میں نماز پڑھنے والے دو نوجوانوں کو دوران نماز اغوا کر لیا۔ ان مغویوں کی شناخت محمد منظر اور محمد احمد کے نام سے کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ اسرائیلی پولیس اہلکاروں نے عیساویہ کے علاقے سے ایک 17 سالہ فلسطینی نوجوان احمد عبدالحافظ کو اغوا کر لیا۔

بیت المقدس کے ایک نواحی دیہات نبی سامول سے فلسطینی نوجوانوں لیث برکات اور احمد برکات  کو اسرائیلی اہلکاروں نے گرفتار کر لیا۔

علاوہ ازیں اسرائیلی فوج کی جانب سے عیساویہ کے علاقے  الظاہر میں داخلے کی کوشش کے نتیجے میں فلسطینی نوجوانوں کے ساتھ جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینی شہریوں اور گھروں پر اشک آور گیس کی اندھا دھند بارش کے نتیجے میں متعدد شہریوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

مختصر لنک:

کاپی