اسرائیل کے سرکاری عبرانی ریڈیو کے مطابق مقبوضہ فلسطین کے ساحل پر 170 کلو میٹر کے فاصلے پر تیل کی آلودگی کے ایک نامعلوم ذریعہ کا انکشاف ہوا ہے جس کے نتیجے میں بہت سی آبی حیاتیات ہلاک ہوگئی ہیں۔
ہفتے کے روز ریڈیو نے بتایا کہ یہ تیل کے ذریعے آلودگی سمندری ساحل کے 16 علاقوں میں شمال میں حیفا سے جنوب میں عسقلان تک پائی گئی ہے۔
ریڈیو رپورٹ کے مطابق فضائی گشت کے دوران ساحل سے 200 سے 500 میٹر کے فاصلے پر تیل کے مقامات تلاش کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ آلودگی کا مرکز حیفا شہر بتایا جاتا ہے۔
تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ آیا تیل کی آلودگی کیسے پھیلی تاہم خدشہ ہے کہ ساحل کے قریب سے گذرنے والے کسی تیل بردار جہاز سے تیل خارج ہوا ہے۔
عبرانی اخبار’ہارٹز’ نے اسرائیلی ماحولیات کے تحفظ کے وزیر گیلا گملئیل کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ اگلے کچھ دنوں میں ختم نہیں ہوگا۔ ہم ایک طویل اور سخت محنت کے لیے تیاری کر رہے ہیں۔