فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں ‘تلہ الفرنسیہ’ کے مقام پر یہودی آباد کاروں کے حملے میں 17 سالہ فلسطینی زخمی ہوگیا۔ مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق 17 سالہ فلسطینی نوجوان محمد حسن ابو الحمص کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ یہودی آبادکاروں کے تشدد سے فلسطینی شہری کے چہرے اور سر پرزخم آئے۔ یہودی آباد کاروں نے فلسطینی شہری کو پتھر مارے۔
غرب اردن اور بیت المقدس میں یہودی آباد کاروں کے فلسطینی شہریوں پرحملوں اوران کی املاک کی لوٹ مار کے واقعات روز کا معمول بن چکے ہیں۔