اسرائیلی سپریم کورٹ نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں قائم تاریخی مسجد ابراہیمی کے قریب ایک یہودی کالونی بسانے کی منظوری دی ہے۔
عبرانی نیوز ویب سائٹ ‘0404’ کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہودی کالونی کے منصوبے میں رہائشی مکانات کے ساتھ ساتھ معذور اور اسپیشل افراد کے لیے سیڑھی لفٹ بھی تیار کی جائے گی۔
قبل ازیں اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز نے مسجد ابراہیمی میں یہودی آباد کاروں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے وہی چیئر ٹریک اور یہودی کالونی کی منظوری دی تھی۔