چهارشنبه 30/آوریل/2025

کویت کا اقوام متحدہ سے "اسرائیل” کے احتساب کا مطالبہ

جمعہ 19-مارچ-2021

جمعرات کے روز خلیجی ریاست کویت نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی  ریاست کے احتساب کو یقینی بنانے کے لیے قانونی میکانزم کو متحرک کرےاور فلسطینی عوام کے حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں کے لیے اسرائیل کو جواب دہ ٹھہرائے۔

یہ بات اقوام متحدہ اور جنیوا میں دیگر بین الاقوامی تنظیموں کے لیے مستقل نمائندے سفیر جمال الغنیم نے 22 فروری سے 23 مارچ تک منعقد ہونے والے کونسل کے 46 ویں اجلاس سے پہلے کویت کی طرف سے پیش کردہ رپورٹ میں کہی۔

سفیر الغنیم نے  کہا کہ کویت کی ریاست معصوم فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیل (قابض ریاست ) کے ذریعہ کیے گئے انسانی حقوق کے بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی انسانی قانون کی سرقہ خلاف ورزیوں کی مذمت کرتی ہے۔

انہوں نے عالمی برادری سے اپنی ذمہ داریوں کو نبھانے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ مقبوضہ فلسطینی علاقے بشمول مشرقی بیت المقدس پر قابل اطلاق انسانی حقوق کے بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی انسانی قانون کے اصولوں اور دفعات کا احترام یقینی بنایا جائے۔
کویت کے سفیر نے فلسطینی عوام کے خلاف قابض ریاست کی بار بار ہونے والی جارحانہ کارروائیوں اور خلاف ورزیوں کی سنگینی کی نشاندہی کی اور کہا کہ جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم ناقابل قبول ہیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی