چهارشنبه 30/آوریل/2025

دو سینیئر رہ نماوں کی وفات پر حماس کی قیادت کا اظہار افسوس

جمعہ 26-مارچ-2021

اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ اور دیگر قایدین نے جماعت کے دو سینیر رہ نمائوں عمر البرغوثی اور ڈاکٹر عدنان ابو تبانہ کی کرونا سے وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

حماس کی قیادت کا کہنا ہے کہ ایک روز میں جماعت کے دو سینیر رہ نمائوں کا انتقال انتہائی صدمے کا باعث ہے اور یہ دن حماس اور پوری فلسطینی قوم کے لیے ‘غم کا دن’ ہے۔

اسماعیل ھنیہ نے عمر البرغوثی اور ڈاکٹر ابو تبانہ کی تحریک آزادی کے لیے عظیم خدمات کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ دونوں رہ نما پوری زندگی جہاد اور تحریک آزادی فلسطین کے ہراول دستے کا حصہ رہے ہیں۔ فلسطینی قوم ان کی لا زوال قربانیوں کو فراموش نہیں کرے گی۔

ادھر حماس کے سرکردہ رہ نما فتحی القرعاوی نے کہا ہے کہ ڈاکٹر ابو تبانہ اور عمرالبرغوثی کی وفات پوری فلسطینی قوم کے لیے صدمے کا باعث ہے۔ دونوں رہ نمائوں کی وفات سے حماس دو اہم ستوںوں سے محروم ہو گئی ہے۔

خیال رہے کہ حماس رہ نما ڈاکٹر عدنان بو تبانہ گذشتہ روزغرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں انتقال کرگئے تھے۔ ان کی وفات سے چند گھنٹے قبل جماعت کے سرکردہ رہ نما عمر البرغوثی بھی کرونا سے چل بسے۔

 

مختصر لنک:

کاپی