قابض اسرائیلی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صہیونی ریاست میں کرونا کے 26 مریض ہلاک ہوگئے جب کہ 470 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔
اسرائیلی وزارت صحت کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صہیونی ریاست میں کرونا کے نئے آنے والے کیسز میں کمی دیکھی گئی ہے جب کہ اموات میں اضافہ ہوا ہے۔ اسرائیل میں کرونا وبا پھیلنے کے بعد اب تک 6 ہزار 157 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ متاثرین کی تعداد 8 لاکھ 30 ہزار 515 ہے۔
وزارت صحت کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ہونے والے ٹیسٹوں میں 1 اعشاریہ 1 فی صد مثبت کیس سامنے آئے۔
اسرائیل میں اس وقت کرونا کے 482 مریضوں کی حالت خطرے میں ہے جب کہ 189 وینٹی لیٹر پر ہیں۔