اسرائیلی زندانوں میں پابند سلاسل 44 سالہ فلسطینی محمد معالی اپنی مسلسل قید کے 17 سال مکمل کرنے کے بعد 18 ویں سال میں داخل ہوگیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسیر معالی کا تعلق غرب اردن کے جنوبی شہر بیت لحم میں الدھیشہ پناہ گزین کیمپ سے ہے۔
کلب برائے اسیران کے مطابق محمد معالی کو اسرائیلی فوج نے 2004ء کو گرفتار کیا اور اسے اسرائیل مخالف سرگرمیوں اور مزاحمتی کارروائیوں میں حصہ لینے کی پاداش میں 21 بار عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
کلب برائے اسیران کے مطابق گرفتاری کے بعد اسیر معالی کو مسلسل 70 دن تک ایک حراستی مرکز میں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جاتا رہا۔ اسیر معالی نے اسرائیلی زندان میں گریجوایشن مکمل کی۔