چهارشنبه 30/آوریل/2025

گرفتار فلسطینی طالب علم اسرائیل کے بدنام زمانہ ٹارچر سیل منتقل

جمعرات 1-اپریل-2021

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کی بیرزیت یونیورسٹی کے طالب علم عبدالمجید ماجد حسن کو بدنام زمانہ ٹارچر سیل مسکوبیہ منتقل کردیا ہے جہاں اس پر تشدد کیا جا رہا ہے۔

قابض فوج نے عبدالمجید کو رام اللہ سے حراست میں لیا۔

طالب علم حسن بیرزیت یونیورسٹی کا طالب علم اور اسلامک بلاک کا رکن ہے۔

اسیر عبدالمجید کے ولد ماجد حسن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی فوج کی طرف سے انہیں اور ان کے بیٹے کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ قابض فوج کی طرف سے ان کے بیٹے کی گرفتاری ان کے خاندان کو دبائو میں لانے کا ایک مکروہ حربہ ہے۔

خیال رہے کہ ماجد حسن اور ان کے خاندان کے افراد کو اسرائیلی فوج کی طرف سے بار بار گرفتار کیا جاتا رہا ہے۔ گذشتہ  برسوں میں انہیں ان کے بچوں کو 6 بار گرفتار کیا گیا اور وہ 10 سال تک انہیں قید کیا گیا۔

 

مختصر لنک:

کاپی