یورپی یونین نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں زراعت کے شعبے کو فروغ دینے کے لیے 22 اعشاریہ 8 ملین یورو کی رقم کی فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس رقم کا کچھ حصہ غرب اردن میں بھی استعمال کی جائے گا۔ امریکی ڈالر میں یہ رقم 26 اعشاریہ 7 ملین ڈالر ہے۔
فلسطینی اتھارٹی اور یورپی یونین کے درمیان زراعت کے شعبے میں تعاون کی یاداشت پر گذشتہ روز دستخط کیے گئے۔
باہمی تعاون کے معاہدے پر فلسطینی اتھارٹی کے وزیر اعظم محمد اشتیہ اور یورپی یونین کے عہدیدار ہنریکا تراوتمکان نے دستخط کیے۔
معاہدے کے ذریعے ملنے والی رقم اراضی کو زراعت کے لیے ہموار کرنے اور کسانوں کو فراہم کی جائے گی تاکہ وہ زراعت کے شعبے میں بہتر کار کارکردگی کا مظاہرہ کرسکیں۔