فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کل ہفتے کے روز فلسطینی علاقوں میں کرونا کے مزید 26 مریض چل بسے جبکہ 1520 نئے کیسز کا اندراج کیا گیا ہے۔ گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران مجموعی طور پر 5007 افراد سے کرونا کے ٹیسٹ لیے گئے کن میں سے 1520 کی رپورٹس مثبت آئیں۔
فلسطینی خاتون وزیر صحت می کیلہ نے بتایا کہ فلسطین میں کرونا کی وبا سے صحت یاب ہونے ولے فلسطینیوں کا تناسب 88 اعشاریہ 1 فی صد ہے۔ فعال کیسز 10 اعشاریہ 8 فی صد اور اموات ایک اعشاریہ ایک فی صد ہیں۔
گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں کرونا کے 1064 کیس سامنے آئے جب کہ غرب اردن میں 438 کیسز درج کیے گئے۔
گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران کرونا سے کل 26 اموات ہوئیں جن میں 16 غرب اردن اور 10 غزہ کی پٹی میںہوئی۔
فلسطینی علاقوں میںکرونا کے 812 مریض صحت یاب ہوئے جن میں سے 600 کا تعلق غزہ کی پٹی سے ہے۔
فلسطینی علاقوں میں اس وقت کرونا کے 190 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جب کہ 50 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔