جمعه 02/می/2025

اسرائیلی جیل میں‌قید فلسطینی صحافی 8 ماہ بعد رہا

منگل 13-اپریل-2021

اسرائیلی جیل میں انتظامی حراست کے تحت قید ایک فلسطینی صحافی کو 8 ماہ کے بعد گذشتہ روز رہا کردیا گیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق 29 سالہ مصعب سعید کا تعلق غرب اردن کے وسطی شہر رام اللہ کے نواحی علاقے بیرزیت سے ہے اور اسے 8 ماہ قبل حراست میں لیا گیا تھا۔

صحافی سعید کی رہائی کے وقت اس کے گھر پر اس کے استقبال کے لیے شہریوں کی بڑی تعداد جمع تھی۔ انہوں  نے اسلامی تحریک ‘حماس’ کے پرچم بھی اٹھا رکھے تھے۔ اس موقعے پر حماس کے ترانے بھی گائے گئے۔

صحافی مصعب سعید کو رہائی کے بعد ایک چوکی سے بیرزیت تک ایک قافلے کے ساتھ لایا گیا۔
مصعب سعید کو اسرائیلی فوج نے گذشتہ برس اگست میں حراست میں لینے کے بعد چار ماہ کے لیے انتظامی قید میں ڈال دیا تھا جس کے بعد اس کی مدت حراست میں مزید چار ماہ کی توسیع کردی گئی تھی۔

 

مختصر لنک:

کاپی