اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے ساحل کے قریب اسرائیل کی ملکیت والے ایک بحری جہاز پر حملہ کیا گیا ہے۔ اسرائیلی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ اس جہاز پر حملے میں ایران ملوث ہوسکتا ہے۔
اسرائیلی عہدیداروں نے امارات کے ساحل کے قریب بحری جہاز پر ہونے والے حملے میںکسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
ادھر امریکی سینٹرل کمانڈ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امارات کے ساحل کے قریب اسرائیلی بحری جہاز پر ہونےوالے حملے کا علم ہے۔
القدس میں الجزیرہ کی نامہ نگار نجوان سمری نے بتایا کہ یہ بحری جہاز ایک اسرائیلی کاروباری شخصیت کا ہے جسے ڈیڑھ ماہ متحدہ عرب امارات کے قریب خلیج عرب میں نشانہ بنایا گیا تھا۔ تاہم اسے جہاز کو زیادہ نقصان نہیںپہنچا۔ یہ جہاز امارات کی ایک بندر گاہ کی طرف جا رہا تھا۔