دوشنبه 18/نوامبر/2024

بے گھر افراد سے بھرے سکولوں پر اسرائیلی بمباری میں 15 فلسطینی شہید

جمعہ 9-اگست-2024

فلسطین کے مقبوضہ علاقے غزہ میں اسرائیلی قابض فوج نے دو سکولوں میں موجود بے گھر افراد پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 15 فلسطینی شہید اور 30 زخمی ہو گئے۔

 

قابض فوج نےجمعرات کو غزہ شہر میں التفاح کالونی میں ایک سکول پر بمباری کی جہاں ہزاروں کیتعداد میں بے گھر افراد نے پناہ لےرکھی تھی۔ اسی طرح شہر کے مشرق میں ایک اور سکول کو بمباری سے نشانہ بنایا۔

 

ایک مقامی ذریعےنے اطلاع دی ہے کہ قابض فوج کے طیاروں نے غزہ شہر کے مشرق میں الزاہرہ اورعبدالفتاح حمود سکولوں پر میزائلوں سے بمباری کی جس کے نتیجے میں متعدد شہری شہیداور درجنوں زخمی ہو گئے۔ کئی افراد لاپتا ہیں جب کہ ایمبولینسوں اور شہر دفاع کےعملے کو ان تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

 

عینی شاہدین کےمطابق شہداء کی باقیات ہر طرف بکھری پڑی تھیں اور سول ڈیفنس اور ریسکیو عملہ جائےوقوعہ پر پہنچا جس نے شہداء کی لاشوں کو نکالا زخمیوں کو غزہ کے بیپٹسٹ ہسپتالمنتقل کرنا شروع کر دیا۔

 

ابتدائی طور پرغزہ کی پٹی میں شہری دفاع نے کہا کہ اس کے عملے نے "الزہراء” سکول پر حملےسے سات شہری شہید ہوئے جب کہ غزہ شہر کے مشرق میں "عبدالفتاح حمود” سکول پر بمباری میں پانچ شہری شہید ہوئے ہیں۔

 

خیال رہے کہ حالیہدنوں میں قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں ہزاروں بے گھر افراد کو رہائش پذیر سکولوںکو نشانہ بنایا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی