چهارشنبه 30/آوریل/2025

امارات چوری چھپے بیت المقدس میں املاک خرید رہا ہے: تجزیہ نگار

جمعرات 22-اپریل-2021

بیت المقدس کے امور کے تجزیہ نگار مازن الجعبری نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات اسرائیل کے ساتھ ملی بھگت سے بیت المقدس میں فلسطینیوں سے املاک خرید رہا ہے۔

القدس کی صورت حال پر نظر رکھنے والے تجزیہ نگار الجعبری نے ایک بیان میں کہا کہ بیت المقدس میں بعض فلسطینی ایجنٹ شہر میں بیش قیمت املاک متحدہ عرب امارات کو فروخت کررہے ہیں اور امارات یہ املاک اسرائیل کو فراہم کر رہا ہے۔

الجعبری کا کہنا تھا کہ پرانے بیت المقدس میں بعض کمیٹیوں نے دیکھا ہے کہ امارات نے متعدد تجارتی املاک خریدنے کی کوشش کی ہے تاہم ان املاک کے مالکان کو دی جانے والی وارننگ کےبعد املاک کی خریدو فروخت منسوخ کردی۔

انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات اسرائیل کے مفاد میں فلسطینیوں کی املاک خرید رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کی املاک کی خریداری حیران کن نہیں۔ امارات اسرائیل کا اتحادی ہے اور فلسطینیوں سے ان کی املاک خرید کر اسرائیل کے تصرف میں دینے کی کوشش کررہاہے۔

مختصر لنک:

کاپی