فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ایک رکن عزام الاحمد نے کہا ہےاسرائیل نے مقبوضہ شہر بیت المقدس میں انتخابات ہونے کی اجازت دینے کے لیے فلسطین کی درخواست اور بین الاقوامی دباؤ کا کوئی جواب نہیں دیا۔
ریڈیو بیانات میں الاحمد نے کہا کہ اسرائیل نے فلسطین کی درخواست اور القدس میں انتخابات کی اجازت دینے کے بین الاقوامی دباؤ پر کبھی ردعمل نہیں دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل صدی کے امریکی معاہدے پر قائم ہے ۔ اسرائیل اسے ایک بڑی کامیابی اور ناقابل واپسی اقدام سمجھتا ہے۔خاص طور پر متحدہ شہر القدس کو اپنا دارالحکومت سمجھتا ہے۔
فتح کی سنٹرل کمیٹی کے ممبر عزام الاحمد نے اشارہ کیا کہ یہ کمیٹی آئندہ انتخابات میں القدس کی شمولیت کے بارے میں تبادلہ خیال کے لیے اجلاس کرے گی۔
انہوں نے وضاحت کی کہ یہ اجلاس القدس میں انتخابات کے انعقاد سے متعلق فلسطینی اتھارٹی کے رابطوں کی روشنی میں ہونے والی پیشرفت اور اس میں شرکت میں رکاوٹیں نہ ڈالنے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
الاحمد نے یہ واضح نہیں کیا کہ اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ اور اسلامی جہاد فلسطینی اتھارٹی کی قیادت کے اجلاس میں شریک ہوں گی یا نہیں۔