اسلامی جمہوریہایران کے پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے کمانڈر جنرل اسماعیل قاآنی نے اسلامیتحریک مزاحمت ’حماس‘ کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ یحییٰ السنوار کو ایک مکتوبارسال کیا ہے جس میں انہوں نے ان کے پیشرو اسماعیل ہنیہ کے خون کا "بدلہ” لینے کا عہد کیا ہے۔
الجنزل قاآنی نےالسنوار کو حماس کی قیادت کے لیے منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ "آپکا انتخاب ایک مناسب معاملہ ہے جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ تحریک اپنے سب سے سینیر سیاسیعہدیدار کےمجرمانہ قتل کا بدلہ لینے کا عزم کیے ہوئے ہے”ْ۔
قاانی نے اپنےمکتوب میں مزید کہا کہ سیاسی بیورو کی سربراہی کے لیے السنوار کا انتخاب کرنا یہثابت کرتا ہے کہ جماعت نے اپنا جھنڈا کسی ایسے شخص کے حوالے کر دیا ہے جو میدان میںسب سے زیادہ بااثر ہے۔
قاآنی نے وعدہ کیاکہ ہنیہ شہید کے خون کا بدلہ لیں گے جو جمہوریہ ایران میں بہایا گیا تھا کیونکہ یہہمارا فرض ہے”۔
دو روز قبل ایرانیپاسداران انقلاب کے کمانڈر میجر جنرل حسین سلامی نے السنوار کو ایک پیغام بھیجاتھا، جس کے ایک دن بعد انہیں حماس کے سیاسی بیورو کی قیادت کے لیے منتخب کیا گیاتھا۔
خیال رہے کہ اسرائیلیقابض ریاست نے ہنیہ کواکتیس جولائی کو ایک فضائی حملے میں شہید کر دیا جس نے شمالیتہران میں فوج کے زیر انتظام ایک گیسٹ ہاؤس میں ان کی رہائش گاہ کو نشانہ بنایا جبوہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کر رہے تھے۔