اردن کی وزارت خارجہ نےمقبوضہ بیت المقدس میں "الشیخ جراح” کے رہائشیوں کے ساتھ 14 معاہدوں کی توثیق کرنے کے بعد ان کی تفصیلات فلسطینی حکام کے حوالے کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اردنی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے عمان نے اردن کی سابق وزارت تعمیر و ترقی کی وزارت اور محلے کے لوگوں کے درمیان طے پانے والے 14 معاہدوں کی توثیق کی ہے تاہم ان معاہدوں کی تاریخ ظاہر نہیں کی گئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمان نے فلسطینی وزارت برائے امور خارجہ اور الشیخ جراح کے اہل محلہ اور ان کے وکیل کو ایک سرٹیفکیٹ سونپ دیا ہے جس میں اشارہ کیا گیا ہے کہ وزارت تعمیر و ترقی نے فلسطین مہاجرین کے لیے اقوام متحدہ کے امدادی اور ورکنگ ایجنسی (یو این آر ڈبلیو اے) کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔ اس معاہدے کے تحت الشیخ جراح میں 28 مکانات کی تعمیر بھی شامل ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اردن کی وزارت تعمیر و ترقی نے لوگوں کے ساتھ محلے میں رہائش فراہم کرنے کے لیے انفرادی معاہدوں پر عمل کیا۔
نے مزید کہا کہ اس وزارت نے معاہدوں کے مطابق وعدہ کیا تھا کہ رہائشی یونٹوں کی ملکیت محلے کے لوگوں کے نام تفویض اور رجسٹرڈ کی جائے گی ، لیکن 1967 کی جنگ کے نتیجے میں (اسرائیل اور مصر ، شام اور اردن کے مابین) ) ، ملکیت تفویض اور اندراج کا عمل مکمل نہیں ہوا تھا۔ "