اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ القدس کے لیے تمام محاذوں پر جنگ لڑ رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ مسجد اقصیٰکو انتہا پسند یہودیوں کی طرف سے حقیقی خطرات لاحق ہیں۔ یہودی انتہا پسندوں نے آبادکاروں کو 28 رمضان المبارک کو قبلہ اول پر دھاوے کا منصوبہ بنایا ہے مگر ہم 28 رمضان المبارک کو یہودیوں کو قبلہ اول پر دھاوے بولنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
القدس کے عالمی دن کےموقعے پر ایک تقریب سے خطاب میں اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ ہم نے پوری عزم اور جرات کے ساتھ یہ فیصلہ کیا ہے کہ ہم ناپاک صہیونیوںکو قبلہ اول کا تقدس پامال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ یہودی آباد کاروں کو قبلہ اول میں بدمعاشی کا مظاہرہ کرنے کی اجازت نہیںہوگی۔ اٹھائیس رمضان المبارک کو پوری فلسطینی قوم قبلہ اول کے دفاع کے لیے اٹھے گی۔
اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ یہودی آباد کاروں کے مسجد اقصیٰ پر حملے پوری مسلم امہ پرحملوںکے مترادف ہیں۔ انہوںنے عالم اسلام پر زور دیا کہ وہ قبلہ اول کے دفاع اور القدس کے باشندوں کی ثابت قدمی میں ان کی مدد کرے۔
حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ کا کہنا تھا کہ قبلہ اول کا دفاع ہمارا فرض ہے اور اس مقصد کے لیے اندرون اور بیرون ملک تمام فلسطینی قوتوں کو اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا ہوگا۔