پنج شنبه 01/می/2025

اسرائیلی فوج نے زعترہ فدائی حملے کے ماسٹر مائنڈ کو گرفتار کرلیا

جمعہ 7-مئی-2021

قابض اسرائیلی فوج نے گذشتہ روز غرب اردن کے شمالی شہر رام اللہ میں زعترہ حملے کے منصوبہ ساز کو گرفتار کرنے کا دعویٰ‌ کیا ہے۔

عبرانی نیوز ویب سائٹ’0404′ کے مطابق اسرائیلی فوج نے غرب اردن کےوسطی شہر رام اللہ میں ایک کارروائی کے دوران 44 سالہ منتصر شلبی کو گرفتار کرلیا ہے۔ یہ گرفتاری شمالی رام اللہ میں ترمسعیا کے مقام پر ایک گھر میں کی گئی۔

نیوز ویب سائٹ کے مطابق گرفتاری کے وقت اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ جھڑپ میں شلبی زخمی ہوگئے تھے۔

ادھر ایک دوسرے سیاق میں بتایا گیا ہے کہ چند روز قبل شمالی نابلس میں زعترہ چیک پوسٹ پر فدائی حملے میں زخمی ہونے والا آباد کار ہلاک ہوگیا۔

عبرانی ٹی وی چینل 12 کے مطابق شلبی کے حملے میں زخمی ہونے والے یہودی آباد کار کو بیلنسن اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ گذشتہ روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

 

مختصر لنک:

کاپی