جمعه 15/نوامبر/2024

ترکی کا اسرائیل سے الشیخ جراح سے فلسطینیوں کی بے دخلی روکنے کا مطالبہ

ہفتہ 8-مئی-2021

ترکی نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں الشیخ جراح کے مقام سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کی کوششوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ الشیخ جراح سے فلسطینیوں کو باہر نکالنے کا فیصلہ واپس
لے اور الشیخ جراح میں غیرقانونی یہودی کالونیوں‌کے قیام سے بازر ہے۔
جمعہ کے روز فلسطینی وزیر خارجہ کے ہمراہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں ترک وزیر خارجہ مولود جاویش اوگلو نھے کہا کہ ترکی فلسطینیوں کے ساتھ ہونے والی ہر نا انصافی پرآواز بلند کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اسرائیل سے مطالبہ کرتے ہیں‌کہ وہ فوری طور پر الشیخ جراح سے فلسطینیوں کی بے دخلی کا واپس لے۔ انہوں نے مشرقی بیت المقدس اور غرب اردن میں اسرائیلی ریشہ دوانیوں‌ کی شدید مذمت کی۔
انہوں‌نے کہا کہ الشیخ جراح میں اردن کی حکومت نے فلسطینیوں کو مکانات تعمیر کرکے دیئےہیں جنہیں اسرائیل مسمار نہیں کراسکتا۔
ترک وزیر خارجہ نے مسجد اقصیٰ میں نہتے نمازیوں‌پر اسرائیلی فوج کے وحشیانہ تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسرائیل پر فلسطینیوں کی عبادت کا حق سلب کرنے کا بھی الزام عایدکیا۔
 

مختصر لنک:

کاپی