جمعه 15/نوامبر/2024

القدس : فلسطینیوں سے زبردستی مسمار کرنے پر سعودی عرب کا اظہار مذمت

ہفتہ 8-مئی-2021

سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں سے ان کے مکانات خالی کروا کر وہاں اسرائیلی سیادت قائم کرنے سے متعلق اقدامات کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

سعودی وزارت خارجہ نے اسرائیل کے یک طرفہ اقدامات اور بین الاقوامی قانون کی کسی بھی قسم کی خلاف ورزی کی مذمت کی اور کہا کہ اسرائیلی اقدامات سے خطے میں قیام امن کی کوششوں کی راہ میں رکاوٹ پیدا ہو رہی ہے۔

سعودی عرب نے مشکل کی اس گھڑی میں فلسطینیوں کا ساتھ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ وقت آ گیا ہے کہ اب مسئلہ فلسطین کے جامع حل کی جانب پیش رفت کی جائے تاکہ 67 کی سرحدوں میں آزاد فلسطینی ریاست کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکے۔ عرب امن منصوبے اور بین الاقوامی قراردادوں کی روشنی میں اس فلسطینی ریاست کا صدر مقام القدس ہو گا۔

جمعہ کی شب فلسطینیوں اور اسرائیلوں کے درمیان مسجد اقصیٰ کے صحن میں ہونے والے تصادم میں چھ اسرائیلی پولیس اہلکاروں سمیت 175 فلسطینی زخمی ہو گئے۔ یہ تصادم اسرائیلی فوج کے مسجد میں داخلے کے بعد شروع ہوا۔ کئی برسوں بعد مسجد اقصیٰ میں ہونے والا یہ سب سے زیادہ پرتشدد کارروائی تھی۔ فلسطینی اتھارٹی نے اس کی ذمہ داری اسرائیل پر عاید کی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی