چهارشنبه 30/آوریل/2025

کویتی رہ نما کا زکوۃ کا مال بیت المقدس کے فلسطینیوں کو دینے کا مطالبہ

پیر 10-مئی-2021

کویت کے ایک سرکردہ رہ نما اور سماجی کارکن طارق الشایع نے کویتی حکومت، عوام اور عالم اسلام سے مطالبہ کیا کہ ہے کہ وہ اپنی زکواۃ کا مال بیت المقدس کے فلسطینیوں  اور مسجد اقصیٰ کے مرابطین کو دیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین سے بات کرتے ہوئے الشائع نے کہا کہ القدس کے فلسطینی مسلمان پوری مسلم امہ کی نیابت میں القدس اور مسجد اقصیٰ کےدفاع کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ اس وقت پوری دنیا نام نہاد امن کے نعرےلگاتی ہے مگر القدس میں کھلے عام انسانی حقوق کو پامال کیا جا رہا ہے۔ اس پر عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی اس کی دوغلی پالیسی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ القدس کے فلسطینی ثابت قدم اور صبر کے ساتھ دفاع القدس کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ اسرائیلی ریاست فوجی طاقت کے ذریعے القدس کے فلسطینی باشندوں کو دبانے کے مکروہ حربے استعمال کررہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ القدس کے عوام مسلمانوں کی طرف سے قربانیاں دے رہے اور پورا عالم اسلام اپنی اخلاقی ذمہ داریوں کی انجام دہی سے غافل ہے۔ ایسے میں کویتی حکومت، عالم اسلام اور عرب ممالک کو چاہیے کہ وہ زکواۃ‌کا مال بیت المقدس کے فلسطینی باشندوں میں تقسیم کریں۔

 

مختصر لنک:

کاپی