شنبه 03/می/2025

قابض فوج کی وحشیانہ بمباری میں شہید 21 فلسطینیوں کی اجتماعی تدفین

پیر 17-مئی-2021

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر گذشتہ روز اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں اجتماعی طور پر شہید ہونے والے 21 فلسطینی شہدا کی اجتماعی تدفین کی گئی۔

مرکزاطلاعت فلسطین کے مطابق ان فلسطینیوں کو غزہ میں ‘شاہراہ الوحدہ’ کے قریب وحشیانہ بمباری کے دوران شہید کیا گیا تھا۔

شہید ہونے والے فلسطینیوں میں زیادہ تر’الکولک’ خاندان کے فلسطینی تھے جن کے جسد خاکی غزہ کے الشفا میڈیکل کمپلیکس سے وسطی غزہ میں مسجد العمری سے ملحقہ قبرستان منتقل کیا گیا۔

نماز جنازہ میں ہزاروں فلسطینیوں نے شرکت کی۔ فلسطینی شہری جنازوں کے جلوس کے ساتھ شاہراہ عمرالمختار سے گذرے۔ شرکا مشتعل اور سخت غصے میں تھے اور دشمن ملک کے خلاف انتقام انتقام کے نعرے لگا رہے تھے۔

 

مختصر لنک:

کاپی