شنبه 16/نوامبر/2024

اسرائیل کی 33 ابلاغی اداروں پر بمباری، 170 صحافی زخمی

اتوار 23-مئی-2021

فلسطینی پریس یونین کی طرف سے جاری ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج نے حالیہ عرصے کےدوران بمباری میں 33 ابلاغی اداروں کے مراکز کو نشانہ بنا کر تباہ کیا جب کہ غزہ اور غرب اردن میں اسرائیلی فوج کے وحشیانہ تشدد سے 170 فلسطینی زخمی ہوئے۔

فلسطینی پریس کلب کے صدر ناصر ابو بکر نے بتایا کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری میں 33 ابلاغی اداروں کو بمباری کا نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج نے ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ابلاغی اداروں کو بمباری کا نشانہ بنایا۔ غزہ اور غرب اردن میں تشدد کے واقعات میں 170 فلسطینی صحافی زخمی ہوئے۔ القدس  اور غرب اردن میں زخمی صحافیوں‌کی تعداد 100 تک جا پہنچی ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی