جمعه 02/می/2025

إسرائيل نے فلسطینی سائنسدان عماد البرغوثی کو رہا کر دیا

منگل 1-جون-2021

قابض صہیونی حکام نے سوموار کی شام فلسطینی ماہر طبعیات اور پروفیسر عماد البرغوثی کو بغیر کسی الزام کے انتظامی حراست میں 11 ماہ گزارنے کے بعد رہا کر دیا۔

إسرائيلی فوجیوں نے پروفیسر برغوثی کو 16 جولاءی 2020  کو مقبوضہ بیت المقدس کے شمال مغرب  میں عناتا قصبے سے اغوا کیا تھا۔

بعد میں 3 ستمبر 2020 کو إسرائيلی فوجی عدالت نے خفیہ ایجنسی کی درخواست پر انکی  انتظامی قید کا حکم دیا تھا۔

وہ اس سے پہلے 2014  ، 2015اور 2016 میں بغیر کسی الزام کے متعدد بار حراست میں رہ چکے ہیں۔   

برغوثی جسکی عمر 59 سال ہے القدس یونیورسٹی میں  تھیوریٹیکل سپیس پلازما فزکس کے پروفیسر ہیں اور کچھ عرصے کے لیے امریکہ میں  ناسا کے ساتھ بھی کام کر چکے ہیں۔ ان کا سائنسی کام بین الاقوامی سطح پر علمی جرائد میں شائع ہوتا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی