جمعه 15/نوامبر/2024

سابق یورپی عہدیداروں کا اسرائیلی جنگی جرائم کی تحقیقات کا مطالبہ

بدھ 2-جون-2021

یورپی ملکوں کے سابق وزرا اور دیگر سینیر شخصیات نے فلسطینی شہریوں کے خلاف اسرائیلی فوج کے وحشیانہ مظالم اور جنگی جرائم کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

برطانوی  اخبار’گارڈین‘ کے مطابق دسیوں یورپی عہدیداروں نے  یورپی حکومتوں کو ایک مشترکہ مکتوب ارسال کیا ہے جس میں حکومتوں کو فلسطین کےعلاقے غزہ کی یپٹی  پر کی گئی بمباری کےدوران جنگی جرائم کے ارتکاب  کی تحقیقات پر زور دیا ہے۔

سابق یورپی عہدیداروں نے عالمی فوج داری عدالت پر سام دشمنی کا مظاہرہ کرنے کا الزام مسترد کرتے ہوئے  آئی سی سی کے اسرائیلی جنگی جرائم کی تحقیقات کی حمایت کی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ سابق یورپی عہدیداروں نے فلسطینی اراضی میں اسرائیلی فوج کی کارروائیوں، فلسطین میں یہودی بستیوں کی تعمیر اور فلسطینیوں کی جبری بے دخلی  کو فلسطینیوں کے خلاف جرائم قرار دیا۔

یورپی ملکوں کے سابق سربراہان مملکت، سربرہان حکومت، وزرا اور دیگر عہدیداروں نے فلسطینی اراضی میں اسرائیلی جنگی جرائم کی تحقیقات کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں عالمی فوج داری عدالت کے خلاف اختیار کردہ انتقامی پالیسی کو ختم کرنے پر موجودہ امریکی صدر جوبائیڈن اور ان کی انتظامیہ کی کوششوں کا  خیر مقدم کیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی