جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیل نہتے فلسطینی بچوں کا قاتل،غزہ میں جنگی جرائم کیے:شمالی کوریا

ہفتہ 5-جون-2021

شمالی کوریا نے غزہ کی پٹی میں قابض اسرائیلی فوک کے ان جرائم کی مذمت کرتے ہوئے فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کی طرف سے 4 جون کو جنگوں کے نتیجے میں متاثر ہونے والے بچوں کے عالمی دن کی مناسبت سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ  اسرائیلی فوج نہتے اور معصوم فلسطینیوں کو بے دردی اور بے رحمی کے ساتھ حملوں کا نشانہ بنا رہا ہے۔ پیانگ یانگ غزہ اور دوسرے فلسطینی علاقوں میں قابض اسرائیلی فوج کے فلسطینیوں کے خلاف جرائم کی مذمت کرتا ہے۔

جمعہ کو وزارت خارجہ نے اپنی ویب سائٹ پر شائع ایک بیان میں  کہا کہ بچوں کے ساتھ ہونے والے مظالم کو کسی بھی طرح سے جائز نہیں بنایا جاسکتا۔ یہ کہنا کوئی مبالغہ نہیں ہے کہ پوری غزہ کی پٹی ایک بہت بڑی انسانی ذبح گاہ میں تبدیل ہوچکی ہے اور فضائی حملوں کی وجہ سے اسرائیل نے فسطینی بچوں کا قتل عام  کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے غزہ کی پٹی میں 66 فلسطینی بچے شہید ور 560 کے قریب زخمی ہوئے۔ اسرائیل کا بچوں کا ہولناک طریقے سے نشانہ بنانا اور ان کا بے دردی کے ساتھ قتل عان انسانیت کے خلاف جرم  اور امن کے لیے سنگین چیلنج ہے۔

شمالی کوریا نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی اور نسل کشی کی اندھا دھند کارروائیوں کو ہر گز برداشت نہ کرے۔ مشرقی بیت المقدس اور غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کے جرائم کا نوٹس لے۔

مختصر لنک:

کاپی