جمعه 09/می/2025

اسرائیل میں سیاسی ٹارگٹ کلنگ کی وارننگ

پیر 7-جون-2021

اسرائیل کے داخلی سلامتی کے ادارے’شن بیٹ‘ شن بیٹ سیکیورٹی سروس کے سربراہ نڈاو ارگامن نے سوشل میڈیا پر متشدد اور اشتعال انگیز مباحثے میں خطرناک انتہا پسندی میں اضافے کی وجہ سے سیاسی ٹارگٹ کلنگ کے بارے میں متنبہ کیا ہے۔

شن بیٹ کے سربراہ کا پیغام غیر معمولی ہے۔ انہوں نے کبھی بھی ایسا پیغام جاری نہیں کیا ہے۔ یہ اس دن کی بات ہے جب انہوں نے اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کی مخالفت کرنے والے اتحاد سے کنسیٹ کے ارکان کی سیکیورٹی بڑھانے پر زور دیا۔

انہوں نے سیکیورٹی اداروں کو متنبہ کیا کہ وہ نیتن یاھو سمیت تمام اہم سیاسی رہ نمائوں کی سیکیورٹی بڑھائیں۔ ساتھ ہی انہوں نے سیاسی رہ نمائوں اور ارکان کنیسٹ پر زور دیا کہ وہ ہنگامی حالت کے سوا بیان بازی سے گریز کریں۔

شن بیٹ چیف نے مزید کہا کہ اس بحث کی ترجمانی کسی خاص گروہ یا لوگوں کے درمیان کی جاسکتی ہے۔ کی گروپ کی طرف سے ایسی پرتشدد اور غیر قانونی سرگرمیوں کی اجازت دی جاسکتی ہے جن سے جانوں کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی