چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی فوجی عدالت سے فلسطینی طالب علم کو قید اور جرمانے کی سزا

منگل 8-جون-2021

اسرائیل کی فوجی عدالت ’عوفر‘ نے فلسطینی طالب علم  عزالدین فائز الریماوی کو ڈیرھ سال قید اور چار ہزار شیکل جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔

اسیران میڈیا سینٹر کے مطابق الریماوی کو اسرائیلی فوج نے 22 اکتوبر 2020ء کو حراست میں لیا تھا۔ رام اللہ میں بیت ریما کے مقام سے گرفتاری کے وقت قابض فوج نے اس کے گھر میں گھس کر قیمتی سامان کی توڑپھوڑ اور لوٹ مار بھی کی تھی۔ گرفتاری کے بعد اسے عسقلان کے ایک بدنام زمانہ حراستی مرکزمیں منتقل کردیا تھا۔

الریماوی سے مسلسل 40 دن تفتیش کی جاتی رہی جس کے بعد اسے عوفر جیل میں ڈال دیا گیا۔

اس دوران اس پر فوجی عدالت میں مقدمہ چلایا گیا۔ اسلامک بلاک طلبا تنظیم کی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے الزام میں جاری ٹرئل کے بعد اسے 18 ماہ قید اور چار ہزار شیکل جرمانہ کی سزا سنائی گئی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی