فلسطین میں اسلامیجہاد تحریک نے صہیونی قابض ریاست کے غزہکے التابعین سکول میں القدس بریگیڈ کے مجاہدین سمیت مسلح افراد کی موجودگی کے الزامات کو مستردکردیا ہے۔
اسلامی جہاد کا کہنا ہے کہ التابعین سکول پر اسرائیلی جارحیت اور نہتےفلسطینیوں کے قتل عام کے وقت ہمارا کوئی کارکن یا مجاھد وہاں موجود نہیں تھا۔ اسحوالے سے صہیونی فوج کا دعویٰ قطعی طور پر بے بنیاد اور جھوٹ کا پلندہ ہے۔
خیال رہے کہاسرائیلی فوج نے کل ہفتے کی صبح غزہ کے وسطی علاقے میں قائم الدرج کالونی میں تابعینسکول پر وحشیانہ بمباری کی جس کے نتیجے میں ایک سو سے زاید شہری شہید اور دسیوںزخمی ہوگئے تھے۔
شہداء اور زخمیوںمیں بیشتر خواتین اور بچے شامل تھے۔ قابض اسرائیلی فوج نے اس ننگی جارحیت کو سندجواز فراہم کرنے اور قتل عام سے توجہ ہٹانے کے لیے دعویٰ کیا تھا کہ حملے کے وقتوہاں پر اسلامی جہاد اور اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے مجاھدین موجود تھے جنہیںنشانہ بنایا گیا تھا۔
قبل ازیں حماس نےبھی الدرج کالونی کے التابعین سکول میںنہتے فلسطینیوں کے منظم قتل عام کے وقت مجاھدین کی وہاں موجودگی کے اسرائیلیالزامات کو گمراہ کن قرار دیا تھا۔
اسلامی جہاد نے ایکبیان میں کہا کہ دشمن کی طرف سے پھیلائے جانے والے جھوٹ کا مقصد انتشار کا بیجبونا اور اپنے جنگی جرائم پر پردہ ڈالنا ہے تاکہ وہ فلسطینی عوام کے خلاف بربادی کیجنگ جاری رکھتے ہوئے مزدی قتل عام جاری رکھ سکے۔