اسرائیلی پولیس کی انویسٹی گیشن یونیٹ ’ماحاش‘ نے 30 مئی 2020ء کو مقبوضہ بیت المقدس میں ایک ذہنی معذور فلسطینی 32 سالہ ایاد الحلاق کوبے دردی سے قتل کرنے کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے اس پر فرد جرم عاید کی ہے۔
اسرائیلی پولیس کی تحقیقات میں الحلاق کے قاتل پر الزام لگایا ہے کہ اس نے بغیر کسی وجہ سے معذور فلسطینی لڑکے کو شہید کیا تھا۔
قبل ازیں ’ماحش‘ کی طرف سے گذشتہ اکتوبر میں الحلاق کے قاتل اہلکارں پر فرد جرم عاید کرنے کا عندیہ دیا تھا جس کے چند ماہ کے بعد پولیس اہلکار کے اس مجرمانہ فعل کی تحقیقات روک دی گئی تھیں اور کہا گیا تھا کہ پولیس اہلکار کے خلاف الحلاق کے قتل کے ثبوت ناکافی ہیں۔
بیان میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ پولیس اہلکاروں کو یہ شبہ ہوا تھا کہ ایاد الحلاق ان پرحملے کے لیے آگے بڑھ رہا ہے۔ ایک اہلکار نے ایاد کو عبرانی میں چلا کر روکنے کی کوشش کی تھی مگر وہ نہیں رکا جس پر اسے گولیاں ماری گئیں۔