جمعه 15/نوامبر/2024

غزہ:جنگ سے متاثرہ7500 خاندانوں کوفی کنبہ2000 ڈالر دینے کا فیصلہ

جمعرات 24-جون-2021

فلسطینی پناہ گزینوں کی بہبود کے لیے قائم اقوام متحدہ کی ریلیف ایجنسی ’اونروا‘  کی طرف سے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی بمباری سے متاثرہ ساڑھے سات ہزار خاندانوں کو فی خاندان دو ہزار ڈالر کی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ’اونروا‘ کے مشیر عدنان ابو حسنہ نے بدھ کے روز ایک پریس بیان میں کہا کہ غزہ میں مئی کے دوران اسرائیلی بمباری سے متاثر ہونے والے فلسطینی مہاجرین کو فوری امداد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اقوام متحدہ کی ریلیف ایجنسی اونروا نے غزہ میں جنگ سے مکمل تباہ یا جزوی طور پر متاثر فلسطینی خاندانوں کو فی کنبہ دو ہزار ڈالر کی رقم ادا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ غزہ کی پٹی میں جنگ سے متاثرہ مکانات کی تفصیل مرتب کرنے کا کام شروع کردیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ غزہ میں اسرائیلی بمباری سے تباہ ہونے والے مکانات کے 7500 خاندانوں میں سے 350 خاندان اونروا کے اسکولوں میں قیام پذیر ہیں جب کہ 7150 خاندان اپنے عزیزو اقارب کے ہاں ٹھہرے ہوئے ہیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی