مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے گذشتہ روز مختلف ممالک میں نئے سفیر تعینات کرنے کی منظوری دی ہے۔
ذرائع کے مطابق صدر السیسی نے قطر میں سنہ 2017ء کے خلیجی بحران کے بعد عمرو کمالد الدین بری الشربینی کو غیرمعمولی اختیارات کا حامل سفیر تعینات کرنے کا فرمان جاری کیا ہے۔
صدارتی فرمان میں ایتھوپیا میں بھی مصر کا نیا سفیر تعینات کیا گیا ہے اور یہ ذمہ داری سفیر محمد عمر جاد محمد کو سونپی گئی ہے۔ وہ اسامہ عبدالخالق کی جگہ ایتھوپیا میں مصر کے سفیر ہوں گے۔ اسامہ عبدالخالق کو مصری صدر نے نیویارک میں اقوام متحدہ میں مصر کا خصوصی مندوب تعینات کیا ہے۔
خیال رہے کہ جون 2017ء کو خلیجی ممالک نے اپنے پڑوسی قطر کے ساتھ بعض وجو کی بنا پر اختلاف کرتے ہوئے دوحا کا سفارتی بائیکاٹ کردیا تھا۔ قطر کے بائیکاٹ میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر شامل تھے۔
رواں سال جنوری میں سعودی عرب کے شہر العلامیں ہونے والی خلیجی سربراہ کانفرنس کے موقعے پر قطر کا بائیکاٹ ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
خیال رہے کہ مصر نے قطر میں خلاف معمول وسیع اختیارات کا حامل سفیر تعینات کیا ہے۔ خلاف معمول سفیر کی تقرری اہمیت کی حامل ہے۔ ایسا سفیر جسے وسیع اختیارات ہوں وہ اپنے ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے میزبان ملک کے ساتھ معاہدے بھی کرسکتا ہے۔