قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور القدس میں گھر گھر تلاشی کے دوران متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔ تلاشی کی کارروائیوں میں قابض فوج نے گھروں میں گھس کر لوٹ مار اور توڑپھوڑ بھی کی۔
مقامی فلسطینی ذرائع کے مطابق قابض فوج نے تلاشی کے دوران کئی فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا۔ ان میں سابق اسیران، طلبا اور عام شہری شامل ہیں۔
غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں تلاشی کی مہم کے دوران قابض فوج نے گھروں پر چھاپے مارے۔ اس دوران مہند العیساوی، سفیان دائود اور دیگر کو گرفتار کیا۔
قابض فوج نے نابلس میں مرکزی سبزی منڈی کے قریب فلسطینی شہریوں پر تشدد کیا اور ان پر دھاتی گولیاں چلائیں۔
حوارہ کے مقام پر تلاشی کے دوران قابض فوج نے احمد محمود غسان عودہ، زید فواد خضیر عودہ کو حراست میں لیا۔
جنوبی نابلس میں تلاشی کے دوران قابض فوج نے احمد عمران کو بورین کے مقام سے گرفتار کیا۔
ادھر غرب اردن کے شمالی شہر سلفیت میں تلاشی مہم کے دوران قابض فوج نے 26 سالہ خلیل عبدالکریم شقیر کو حراست میں لے لیا۔
قلقیلیہ میں تلاشی مہم کے دوران قابض فوج نے شادی بسام ابو شارب، فوزی عباس اور محمد امین شعث کو گرفتار کیا۔
بیت لحم میں تلاشی کے دوران سابق اسیر سعد عبداللہ نواورہ اور سابق اسیر احمد عطا تایہ کو گرفتار کرلیا۔
الخلیل شہر میں بھی گھر گھر تلاشی کے دوران اسبق اسیر خالد محمود علی صافی الصلیبی، 22 سالہ محسن محمد محسن زعاقیق اور 32 سالہ وحید زامل ابو ماریہ کو گرفتار کیا۔
قابض فوج نے بیت المقدس میں تلاشی کے دوران عیساویہ سے عبدالسلام جمال سلامہ زباطہ کو گرفتار کیا۔