لبنان کی سرکردہ مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے جنوبی لبنان پر قابض اسرائیلی فوج کے حملوں کے جواب میں الجلیل کے ساحلی شہر نہاریہ اور دیگر اسرائیلی بستیوں پر درجنوں میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔
حزب اللہ نے ایکپریس بیان میں اعلان کیا ہے کہ اس کےمجاھدین نے سوموار کو علی الصبح جعتون (نہاریہکے مشرق) میں اسرائیلی فوج کے 146 ویں ڈویژن کے نئے ہیڈ کوارٹر پر کاتیوشا راکٹوںکے ساتھ بمباری کی۔
حزب للہ نے وضاحتکی کہ یہ بمباری جنوبی لبنان کے دیہاتوں بالخصوص معروب قصبے پر اسرائیلی حملوں کےجواب میں کی گئی۔
قابض فوج کا کہناہے کہ لبنان سے عکا شہر کے شمال مشرق میں نہاریہ کے قریب الکابری کے علاقے کی طرفداغے گئے 30 کے قریب میزائلوں کا پتہ چلا ہے۔ ان میں سے متعدد میزائل کھلے علاقوںمیں گرے اور اس نے ان کے لانچنگ ذرائع پر حملہ کیا۔
اسرائیلی چینل 14نے اطلاع دی ہے کہ کم از کم 30 میزائل لبنان سے نہاریہ اور الجلیل کے دیگر علاقوںکی طرف داغے گئے۔ ان میں سے کچھ راکٹوں کو فضائی دفاعی نظام نے روک دیا۔
دوسری جانباسرائیل کے عبرانی اخبار ’یدیعوت احرونوت‘ نے کہا ہے کہ نہاریہ اور اس کے مضافات میں سائرن بجنے کیآوازیں سنائی گئی ہیں۔ یہ سائرن لبنان سے داغے درجنوں راکٹوں کے اسرائیلی فضائیحدود میں پہنچنے کے بعد بجے ہیں۔
اخبار "اسرائیل ٹوڈے” کی ویب سائٹ نے رپورٹ کیا ہے کہ میزائل حملے سے مغربی الجلیل کے آٹھ قصبوں کو نشانہ بنایا گیاجب کہ اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ راکٹ گرنے کے نتیجے میں نہاریہ کے قریب ایکقصبے میں آگ بھڑک اٹھی۔
اسرائیلی ریسکیواینڈ فائر اتھارٹی نے اطلاع دی ہے کہ حزب اللہ کے میزائلوں اور ڈرونوں سے گولےداغے جانے کے نتیجے میں بالائی الجلیل اورگولان میں 5 الگ الگ مقامات پر آگ بھڑک اٹھی اور اسرائیلی فضائی دفاع کو آگ پرقابو پانے میں مداخلت کرنا پڑی۔
خیال رہے کہ یہ کشیدگی ایک ایسے وقت میں سامنے آئیہے جب دوسری جانب ایران نے تہران میں اکتیس جولائی اسماعیل ھنیہ کی شہادت اور حزباللہ نے اپنے سینیر کمانڈر فواد شکر کی ہلاکت پر اسرائیل سے بدلہ دلینے کا اعلانکیا ہے۔