جمعه 15/نوامبر/2024

سنہ1948ء علاقوں میں عرب شہریوں کی نسل کشی میں ’شاباک‘ ملوث

جمعہ 2-جولائی-2021

اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے آخر کار اس بات کا اعتراف کرلیا ہے کہ سنہ 1948ء کے مقبوضہ علاقوں میں گذشتہ کچھ عرصے سے عرب شہریوں کے خلاف ہونےو الے جرائم اوران کی نسل کشی میں اسرائیل کا خفیہ ادارہ  ’شاباک‘ ملوث ہے۔

عبرانی ٹی وی چینل 12 نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ سنہ 1948ء کے مقبوضہ علاقوں میں عرب کمیونٹی کے خلاف ہونے والے ہونے والے جرائم کی کڑیاں داخلی سلامتی کے خفیہ ادارے’شاباک‘ سے ملتی ہیں۔

عبرانی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں اسرائیلی پولیس کے ایک ذمہ دار ذریعے کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی انسپکٹر جنرل پولیس یعقوب شبتائی کے دفتر میں ہونے والے اجلاس میں بتایا گیا کہ عرب شہریوں کے خلاف ہونے والے حملوں میں شاباک کے اہلکاروں کے ملوث ہونے کے ثبوت ملے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ فلسطینی عرب شہریوں پر ہونے والے قاتلانہ حملوں اور دوسرے جرائم میں ملوث جن افراد کی نشاندہی کی گئی ہے انہیں داخلی سلامتی کے خفیہ ادارے ’شاباک‘ کا تعاون حاصل ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس صورت حال میں پولیس کے لیے مزید تحقیقات کرنا ممکن نہیں رہتیں اور پولیس کے ہاتھ بندھ جاتے ہیں کیونکہ پولیس شاباک کے ایجنٹوں کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچا سکتی کیونکہ انہیں شاباک کی طرف سے مکمل تحفظ حاصل ہوتا ہے۔

خیال رہے کہ فلسطین کے سنہ 1948ء کے مقبوضہ عرب علاقوں میں آئے روز مقامی عرب شہریوں پر قاتلانہ حملوں کی خبریں آتی ہیں۔ ان حملوں میں دسیوں فلسطینیوں کو شہید اور اور سیکڑوں کو زخمی کیا جا چکا ہے۔ اسرائیلی پولیس ان جرائم کو روکنے میں بری طرح ناکام رہتی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی